ملائیشین طیارے کو بیرونی سطح سے متعدد تیز رفتار اور طاقتور چیزیں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا،ہالینڈ

ہالینڈ کے تحقیقاتی کمیشن نے یوکرین میں تباہی سے دو چار ہونے والے ملائشین طیارے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بد قسمت جہاز کی بیرونی سطح سے متعدد تیز رفتار اور طاقتور چیزیں ٹکرائیں جو جہاز کی تباہی کا سبب بنیں۔

سترہ جولائی کو ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جانے والی پرواز شورش کا شکار مشرقی یوکرین میں ہولناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ جہاز فضا میں ہی ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور دو سو اٹھانوے مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ مسافروں کی بڑی تعداد کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔ ہالینڈ کی جانب سے تشکیل دیے گئے کمیشن نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاک پٹ میں عملے کی گفتگو سے کسی قسم کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی نہیں ہوتی۔

حادثے میں پائلٹ کی کوئی غلطی نہیں۔ حادثہ کسی خرابی یا غفلت کے باعث نہیں ہوا۔ جہاز کی بیرونی سطح سے کئی طاقتور تیز رفتار چیزیں ٹکرائیں اور جہاز فضا میں ہی پھٹ گیا۔ اس رپورٹ سے اس بیان کی تصدیق ہوتی ہے جس کے مطابق طیارے کو زمین سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔جبکہ طیارے کے حادثے  پر  یوکرینی فوج اور علیحدگی پسندوں  نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا تھا

install suchtv android app on google app store