افغان صدر کرزئی نے صدارتی محل چھوڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

Hamid Karzai Hamid Karzai

امریکی حمایت یافتہ افغان صدر حامد کرزئی نے صدارتی محل چھوڑنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرتے ہوئے اپنا ذاتی سامان باندھ لیا ہے۔ کرزئی ابھی تک انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی اہلیہ زینت اور تین بچوں کے ہمراہ صدارتی محل میں مقیم تھے۔

چھپن سالہ افغان صدر حامد کرزئی نے دو ہزار دو میں کابل کے صدارتی محل میں قدم رکھا تھا۔ صدراتی ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنا قیمتی سامان اور کتابوں کو بھی باندھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حامد کرزئی فی الحال دار الحکومت ہی میں واقع ایک دوسرے گھر میں منتقل ہوں گے۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ تیرہ برس تک اقتدار کے ایوانوں پر حکمرانی کرنے والے کرزئی مستقبل میں بھی سیاست جاری رکھیں گے یا سیاست سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔ امریکا کے سابق صدر بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت ختم کر کے کرزئی کو مسند تخت پر بٹھایا تھا

اتنے طویل دور صدارت میں انہیں کئی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ، جب کہ اب بھی حامد کرزئی کی جان کو شدید خطرات کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہی ملک میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکتے۔ کئی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ممکن ہے وہ افغانستان چھوڑ کر امریکا یا کسی اور ملک جا کر سکونت اختیار کر لیں۔

install suchtv android app on google app store