امریکا داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنےکا پورا موقع دے رہا ہے، کرزئی

سابق افغان صدر حامد کرزئی فائل فوٹو سابق افغان صدر حامد کرزئی

سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہےکہ امریکا داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنےکا پورا موقع دے رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق حامد کرزئی نے کہا کہ امریکا داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنےکا پورا موقع دے رہا ہے، امریکا نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا، میرے دور حکومت میں بھی افغان، امریکا سمیت دیگر فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔

سابق افغان صدر نے کہا کہ 2 سال افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، پراسیکیوٹر آئی سی جے کی افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کروں گا۔

install suchtv android app on google app store