افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی، حامد کرزئی

حامد کرزئی فائل فوٹو حامد کرزئی

 سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے. افغانستان میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے. ملک میں سیکورٹی کی صورت ابتر ہے.

چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر کرزئی نے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہے.

انہوں نے کہا. حقیقت میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا بہتری کا مطلب ہے.

جنگ بند ہو اور ملک میں امن ہو.

انہوں نے کہا, امریکا اپنی فوجیں افغانستان سے نہیں نکالے گا، اگر ایسا ہوجائے تو چین، روس اور بھارت اور ہمسایہ پاکستان اور ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں سے افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store