نائجیریا: مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد ہلاک کر دیے

نائجیریا میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد ہلاک کر دیے فائل فوٹو نائجیریا میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد ہلاک کر دیے

افریقی ملک نائجیریا میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد نے شام کے وقت چرواہوں کے میکاٹاکو گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست پلاٹیو کے گورنر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کاشتکار اور چرواہا قبائل کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے جانے والے حملوں، کھیتوں کو جلانے، مویشیوں کو مارنے اور ایک دوسرے کی املاک کو تباہ کرنے جیسے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک امر ہے۔

پلاٹیو کے گورنر نے تصدیق کی کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد کی جانب سے چرواہا قبیلے کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store