نائیجیریا: مسافر کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے۔ فائل فوٹو نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے۔

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے زونل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی 85 مسافروں لیکر جا رہی تھی جب اس کے سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

انامبرا ریاست کے گورنر چوکووما چارلس سولوڈو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔

واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store