نائیجیریا: فوج نے غلطی سے مذہبی تقریب پر ڈرون گرا دیا، 85 افراد جاں بحق

نائیجیریا: فوج نے غلطی سے مذہبی تقریب پر ڈرون گرا دیا، 85 افراد جاں بحق فائل فوٹو نائیجیریا: فوج نے غلطی سے مذہبی تقریب پر ڈرون گرا دیا، 85 افراد جاں بحق

افریقی ملک نائیجیریا میں فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے ڈرون اپنے ہی شہریوں پر گرا دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون گرایا وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی اور 300 سے زائد افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج ڈرون حملے کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں جنگجو باغیوں کی ایک میٹنگ کی اطلاع پر ڈرون حملہ کر دیا لیکن وہاں میلاد النبی کی تقریب جاری تھی۔

فوج کے ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر انکوائری کی جائے گی اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق 85 افراد کی تدفین کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store