نائیجیریا: کشتی حادثے میں 26 افراد ہلاک

نائیجریا کے مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ۔ فائل فوٹو نائیجریا کے مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ۔

نائیجریا کے شمال وسطی علاقے میں موجود مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، مسافر مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے۔

حکام کی جانب سے 26 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store