ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج ایک ماہ مکمل، تلاش کا کام جاری

ملائیشین طیارے ملائیشین طیارے

ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج پورا ایک ماہ ہوگیا ہے، بحرہ ہند میں لاپتہ طیارے کی تلاش جاری ہے۔ بدقسمت طیارے کے مسافروں کے لواحقین اپنے پیاروں کے بارے میں ٹھوس شواہد کے انتظار میں ہیں 

آج سے پورے ایک ماہ پہلے آٹھ مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی۔کئی ملکوں کی ٹیمیں لاپتہ طیارے کی تلاش میں سرگرم ہیں،

ادھر بیجنگ اور کوالالمپور میں بدقسمت مسافروں کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ، شمعیں بھی روشن کی گئیں، مختلف مواقعوں پر ملائشین حکومت کی جانب سے تلاش کے بارے میں بریفنگ دی گئیں، لیکن تاحال کوئی ایک بھی شواہد طیارے کے بارے میں حتمی معلومات نہیں دے سکے،، گزشتہ روز بھی تلاش کے عمل کے دوران ممکنہ طور پر طیارے کے بلیک باکس کے سگنل موصول ہوئے، جس کے بعد تلاش اہم موڑ میں داخل ہوگئی ہے

install suchtv android app on google app store