کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنےو الی اداروں کی کارروائیاں، 3شدت پسند گرفتار

  • اپ ڈیٹ:
شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنےو الی اداروں کی کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنےو الی اداروں کی کارروائیاں

محکمہ انسداد دہشتگردی کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسند سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اورنگی ایم پی آر کالونی سے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند محمد شعیب کو گرفتار کیا گیا،،ملزم سوات پولیس کو سکیورٹی فورسز پر حملے میں مطلوب اور آجکل کراچی میں روپوش تھا ۔کورنگی سے خطرناک ملزم ولید حسین گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم اجرتی قاتل ہے، ملزم نے جنوری دو ہزار سترہ میں اورنگی ٹاون میں دوست سے پیسے لیکر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک عورت کو قتل کر دیا تھا جبکہ فائرنگ سے ایک عورت زخمی بھی ہوئی تھی۔

ملزم نےدو ہزار پندرہ میں باغ کورنگی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ،ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔جبکہ لیاری سے گینگ وارکے کارندے زہیب عرف گولڈن کو گرفتارکیا گیا،گرفتار شہر قائدکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store