نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت

نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت فائل فوٹو

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اورشہرمیں اسٹریٹ کرائمز کرنے والے ملزمان کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کیا جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی آپریشن,نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات، سی پیک نان سی پیک پروجیکٹس کے سیکیورٹی امور سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ کراچی میں جاری آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اقدامات کو مذید تیز کیا جائے اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز جیسے جرائم میں ملوث ملزمان اور گروہوں کے خلاف انتہائی ٹھوس اور منظم کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس سے وابستہ غیرملکی ماہرین واسٹاف کی سیکیورٹی کو رینج، ڈسٹرکٹس اور زون کی سطح پر انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے۔

اے ڈی خواجہ نے پولیس افسران پو زوردیا کہ وہ عوام دوست ماحول کے فروغ اور شہریوں کی شکایات پر فوری اور غیر جانبدارنہ اقدامات اٹھائیں اور عوام مسائل کے حل میں تاخیری حربوں پس وپیش سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے ہدایت کی کہ تھانہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store