سیہون دھماکا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ رات گئے سیہون اسپتال پہنچے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا وسائل کے مطابق جانیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، دادو اور جامشورو سے بر وقت ایمبولینس پہنچی۔

درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

سیدمرادعلی شاہ کا کہنا تھا زخمیوں کو فوراً طبی امداد فراہم کرنا اولین ترجیح تھی، شہداء کی میتیں پہنچانے کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔

آصف زرداری کی اچانک کراچی آمد، وزیراعلیٰ سندھ کی درگاہ دھماکے پر بریفنگ

انہوں نے کہا اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، سیہون شہر صوفیوں کا شہر ہے۔

کراچی: سپرہائی وے پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 18 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ جمعرات کی شام سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھمال ڈالنے کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 72 افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے نواب شاہ کے سول اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔

سندھ حکومت کاصوبے میں 3 روز سوگ کا اعلان

سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی حکومت سندھ نے صوبے میں3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔سیہون شریف میں حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر72 ہوگئی ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ درگاہ کو بند کردیاگیا ہے۔تمام عوامی مقامات اورمذہبی مقامات پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر سیکیورٹی خصوصی طورپر بڑھادی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store