آصف زرداری کی اچانک کراچی آمد، وزیراعلیٰ سندھ کی درگاہ دھماکے پر بریفنگ

آصف زرداری کی اچانک کراچی آمد، وزیراعلیٰ سندھ کی درگاہ دھماکے پر بریفنگ آصف زرداری کی اچانک کراچی آمد، وزیراعلیٰ سندھ کی درگاہ دھماکے پر بریفنگ

ساںحہ سہیون کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے۔ سابق صدر نے آتے ہی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے آصف زرداری کو لعل شہباز قلندر کے درگاہ پر ہونیوالے دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی اور ابتک کی ہونیوالی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلی سندھ سہیون روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق

ان کے ہمراہ سندھ کابینہ کے وزراء جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی بھی ہیں۔ دوسری جانب سے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ساںحہ سہیون کی وجہ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے: جنرل باجوہ

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

install suchtv android app on google app store