امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت فوٹو فائل

معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں کارروائی کرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اس شخص کا تعلق بلڈرز کے شعبے سے ہے ، اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store