کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

Karachi terrorism plans Karachi terrorism plans

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور مشتبہ موٹر سائیکل پر نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھڑی مشتبہ موٹر سائیکل کی چھان بین کے دوران ٹنکی میں چھپایا گیا بم برآمد کر لیا گیا۔

اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹنکی میں چھپایا گیا بم 5 کلو وزنی تھا۔بم مین بارودی مواد کے علاوہ نٹ بولٹس کا استعمال کیا گیا جبکہ بم کے ساتھ موبائل فون اور ڈیٹونیٹر بھی منسلک تھا جسے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store