رینجرزکی کارروائی، 8 سالہ بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

رینجرز فائل فوٹو رینجرز

رینجرز اور پولیس نے سچل کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو بازیاب کرایا اور اغواکار ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے بچے کی بازیابی کے لیے سچل کے علاقے میں کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔

ملزم نے چند روز قبل 8 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا اور والدین سے 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق مغوی بچے کے والدین کی شکایت پر رینجرز نے تحقیقات کیں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم لیاقت خان کو گرفتار کیا۔

install suchtv android app on google app store