خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو

کیکری اسٹاپ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store