ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، سبی، پشین، لہڑی اور چھتر میں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے راکٹ، سب مشین گنز اور دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store