سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اسحاق پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

وطن عزیز کے رکھوالوں نے امن کے دشمنوں کو ٹھکانے لگا دیا، میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشت گرد ظاہر شاہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا،آپریشن ردالفساد کےتحت کارروائیوں کے دوران آٹھ دہشتگردوں سمیت پندرہ ملزمان کو دھر لیا۔

ارض پاک کا امن خراب والے سماج دشمنوں کا صفایا جاری، سیکیورٹی فورسز کی کلاچی میں کارروائی، میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشتگرد ظاہر شاہ کو ساتھی سمیت جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور دونوں انٹیلی جنس آپریشن میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جو دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کرنے کے مشن پر تھے،، مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کر کے دہشت گرد منصوبہ ناکام بنایا۔

ادھر آپریشن ردالفساد کے تحت بھی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں،، ایف سی بلوچستان نے ژوب ،سبی، ڈیرہ مراد جمالی، مچھ اور کلی اسماعیل میں آپریشنز کے دوران پولیس پر حملوں میں ملوث آٹھ دہشتگردوں سمیت پندرہ ملزمان کو دھر لیا،، جن کے قبضے سے ستر کلو دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store