آپریشن ردالفساد، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری

آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، پشتون آباد، سنگن اور شاہ ریگ میں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے کمیونیکیشن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھی سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں گولہ بارود اور مختلف ہتھیار تحویل میں لئے گئے۔

کارروائیاں باجوڑ ایجنسی اور سلارزئی کے علاقے میں کی گئیں، برآمد اسلحے میں مشین گنیں، راکٹ لانچر، پستولیں اور اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store