سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: آرمی چیف

 آرمی چیف نے شمالی وزیرستان سےلیہ  نقل مکانی کرنے والوں سے بھی ملاقات کی آئی ایس پی آر فوٹو آرمی چیف نے شمالی وزیرستان سےلیہ نقل مکانی کرنے والوں سے بھی ملاقات کی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف لیہ پہنچے تو انہیں علاقہ میں سیلاب کی صورتحال اس کی تباہ کاریوں اورمتاثرین سیلاب کے لئے جاری امدادی کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیا،،آرمی چیف نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

جنرل راحیل شریف نے کمانڈرز کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،اس موقع پر آرمی چیف نے شمالی وزیرستان سےلیہ نقل مکانی کرنے والوں سے بھی ملاقات کی۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں نے علاقہ میں کامیاب آپریشن پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دی۔

 

install suchtv android app on google app store