ٹیکنالوجی کو دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیا جائے: سابق آرمی چیف راحیل شریف

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کہتے ہیں دہشتگرد ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ٹیکنالوجی کو دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیا جائے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل پوری دنیا میں امن کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ’’ٹیررازم ان دی ڈیجیٹل ایج‘‘ کے عنوان سے اجلاس سے خطاب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، انٹیلیجنس شیئرنگ نہایت اہمیت کی حامل ہے، دہشتگردی ایک کینسر کی شکل اختیار کر چکی، سب کو مل کر اس ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

دہشتگرد اپنے پاگل پن کی تکمیل کےلیے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہیں، دہشتگردوں کے سلیپر سیلز اور ان کے حامی اس لعنت میں ملوث ہیں، دو ہزار سولہ میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان ک وسانحہ اے پی ایس کا سامنا کرنا پڑا، سابق سپہ سالار نے اس موقع پر دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اور فتوحات کا بھی ذکر کیا۔

راحیل شریف نے بتایا کہ پاکستان میں تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین بستے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کی طرح منفی اقدامات نہیں اٹھا سکتے۔

اپنے خطاب میں راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کے امن کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل سے مشروط قرار دیا، اجلاس میں مقررین نے سابق آرمی چیف کی تجویز کی بھرپورحمایت کی۔

install suchtv android app on google app store