موٹروے پر بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے فائل فوٹو موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے

شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

install suchtv android app on google app store