شیخوپورہ میں 8 افرادکے قتل کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں 8 افراد کے قتل کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر ایس ایچ سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے لندن سے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں 8 افراد کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔

آئی جی پنجاب نے وزیراعلی کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بریفنگ دیں کہ ملزم فیض رسول نے تیز دھاڑ آلے اور آہنی راڈ سے سڑکوں، کھیتوں پر سوئے 8 افراد کو قتل کیا۔ جبکہ تھانہ نارنگ کے پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔

شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 8 افراد قتل

وزیراعلی نے متعلقہ تھانے کے عملے کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیتےہوئے کہا کہ ایس ایچ او اور اہلکاروں نے سنگین غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا- ایسے ایس ایچ او اور عملے کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ایس ایچ سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store