عمران خان ہارے یا جیتے میں ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف نے تصادم کیا تو وہ اس وقت کو روئے گی۔ ساڑھے 3 سال یہ لوگ ہاتھ پر پاتھ دھرے بیٹھے ہوئے تھے اور ان کو ساڑھے 3 سال بعد اچانک قومی حکومت کا خیال آگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہارے یا جیتے میں ان کے ساتھ ہوں جبکہ عمران خان حزب اختلاف کی بےوقوفی سے زیادہ مقبول ہو گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا فیصلہ ہے کہ وہ حق میں ووٹ دیں یا مخالفت میں تاہم ایمپائر نیوٹرل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف نے تصادم کیا تو وہ اس وقت کو روئے گی۔ ساڑھے 3 سال یہ لوگ ہاتھ پر پاتھ دھرے بیٹھے ہوئے تھے اور ان کو ساڑھے 3 سال بعد اچانک قومی حکومت کا خیال آگیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ٹی وی ڈرون کیمرے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھا اب یہ کل کہیں گے کہ اسمبلی تک پہنچانے کے لیے بھی آئی ایس آئی آئے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر کو بھیج کر دولت کمانے والوں کے لیے یہ کام نہیں آئے گی اور امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ سندھ ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ ہاؤس میں کچھ لوگ موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store