اسمارٹ جنگل بھی مثالی ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

اسمارٹ جنگل بھی مثالی ہوگا، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو اسمارٹ جنگل بھی مثالی ہوگا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن پر ان کا مذاق اڑایاگیا، اب سب یہ پالیسی اپنا رہے ہیں، اسمارٹ جنگل بھی مثالی ہوگا۔شیخوپورہ میں اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے.



لاہورمیں زیادہ عرصہ قیام پزیر رہا لیکن اب اس شہر کو تباہ کیاگیا۔لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، ماحولیات کی تباہی دیکھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سےجیسےجیسےجنگلات کاخاتمہ ہوا جانوربھی چلےگئے، درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی، پہلی دفعہ پلان کر کے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔ہم نے اپنے3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں 10ڈیمز تعمیر ہوں گے ، دریا راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے، بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا، اربن راوی پراجیکٹ کی وجہ سے 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

install suchtv android app on google app store