کرم ایجنسی سے پہلی خاتون امیدوار نے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا

کرم ایجنسی سے پہلی خاتون امیدوار نے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا فائل فوٹو کرم ایجنسی سے پہلی خاتون امیدوار نے انتخابی مہم کا اغاز کر دیا

کرم ایجنسی سے پہلی بار خاتون امیداوار علی بیگم نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ انتخابی جلسے سے خطاب میں علی بیگم کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر کرم ایجنسی میں امن اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گی اور مظلوم طبقے کو ان کا حق دلائیں گی۔

علی بیگم نے پاراچنارسے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، فاٹا سے پہلی بار انتخابی مہم میں حصہ لینے والی خاتون امیداوار علی بیگم نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی عوامی خدمت میں گزاری ہے اور منتخب ہوکر وہ مظلوم طبقے کو ان کا جائز حق دلائیں گی۔

 علی بیگم کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں بھی ہر طبقے کے لوگ مجھ سے الیکشن لڑنے کے لیے رابطہ کرتے رہے مگر میں نے دوسروں کو موقع دیا۔

علی بیگم نے کہا کہ اب نہ صرف اپنے حلقے کے لوگ الیکشن لڑنے کے لیے بار بار آتے ہیں، بلکہ میں خود بھی ضرورت محسوس کرتی ہوں کہ اب عوام کے مسائل کے حل کیلیے میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہاروں یا جیتوں میں اپنا مشن جاری رکھوں گی اور علاقے کے لوگوں کو صحت تعلیم روزگار مواصلات سمیت تمام مسائل کیلئے اقداما ت اٹھاوں گی۔

وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی کیونکہ فاٹا میں سیاسی پارٹیوں کا اتنا کردار اور اثر نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store