کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 4 اہلکار شہید

  • اپ ڈیٹ:
کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 4 اہلکار شہید فائل فوٹو کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 4 اہلکار شہید

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے تین دھماکوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے خرلاچی میں بارودی سرنگ کے تین دھماکوں کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو پاراچنار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

install suchtv android app on google app store