کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے کرم ایجنسی میں ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ ڈرون حملہ ایک افغان مہاجر کیمپ پر کیا گیا تھا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے امریکا ہمارے ساتھ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرے، ہم اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف خود ایکشن لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغان مہاجرین کی جلد از جلد وطن واپسی پر بھی زور دیتا رہا ہے کیونکہ دہشتگردوں کو ان کے درمیان گھل مل جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی یکطرفہ کارروائی دہشتگردی کے خلاف جاری دونوں ملکوں کی لڑائی اور اس کی روح کیخلاف ہے۔

install suchtv android app on google app store