کرم میں جاری قبائلی جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی، 105 افراد زخمی

کرم میں جاری قبائلی جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی، 105 افراد زخمی فائل فوٹو کرم میں جاری قبائلی جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی، 105 افراد زخمی

کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے دو قبائل کے درمیان گزشتہ 9 روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ 9 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 105 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، گزشتہ 9 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 105 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جھڑپوں کے باعث علاقے میں آمدورفت کے راستے، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بند ہے۔

پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدا، بالش خیل کے درمیان فائربندی ہو گئی جبکہ مزید 8 علاقوں میں فائر بندی کے لیے جرگہ، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store