چارسدہ: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ سے ایک شخص جاں بحق

چارسدہ: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ سے ایک شخص جاں بحق فائل فوٹو چارسدہ: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ سے ایک شخص جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھَگدڑ کے دوران زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنوں میں مفت آٹے کےحصول کیلئے لائن میں کھڑے افراد پر دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روزبہاولپورمیں بلدیہ روڈ پر سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی۔

بھگدڑ کے باعث 8 خواتین شدید زخمی ہوئی تھیں جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store