سیلاب: چارسدہ اور نوشہرہ میں پاک فوج کا ریسکیوآپریشن تیز

 پاک فوج کا ریسکیوآپریشن فائل فوٹو پاک فوج کا ریسکیوآپریشن

چارسدہ اورنوشہرہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں اورمتاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کا عمل جاری ہے۔

منڈا ہیڈورکس ٹوٹنے سے چارسدہ اور نوشہرہ زیرآب گئے۔ دریائے کابل میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے خوفناک مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گائوں کے گائوں ڈوب چکے ہیں۔ پل اورسڑکیں بہہ گئی ہیں۔ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہے۔

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 487 راشن پیک اور 1200 سے زائد خیمے متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو مربوط بنانے کےلیے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سنٹرقائم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ امدادی اشیاء کی وصولی اور تقسیم کے لیے ملک بھر میں آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں ہلکی سے موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ہوئی۔

install suchtv android app on google app store