امریکی حکام نے شہریوں کو گھر پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت مہیا کر دی

امریکی حکام نے شہریوں کو گھر پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت مہیا کر دی فائل فوٹو امریکی حکام نے شہریوں کو گھر پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت مہیا کر دی

امریکی حکام نے شہریوں کو گھر پر کورونا ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت مہیا کر دی،وزارت صحت نے پرائیویٹ کمپنی سے دس کروڑ اضافی کورونا کٹس خرید لیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ شہریوں کو گھر پر مفت ٹیسٹ کرنے کی سہولت کی فراہمی کے لیے پچاس کروڑ کورونا کِٹس فراہم کی جائیں گی ۔

رواں سال امریکی حکومت نے شہریوں کے لیے گھر پر چار کورونا کِٹس مفت منگوانے کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کوئیبھی شہری کورونا ٹیسٹ لیے کِٹ آرڈر کر سکتا ہے اور اس کی ڈیلیوری ایک سے دو ہفتوں کے دوران ہو جاتی ہے۔

امریکا میں اومیکرون ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے دوران شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کِٹس کی کمی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store