چارسدہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی اور دو بھتیجے قتل

چارسدہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی اور دو بھتیجے قتل فائل فوٹو چارسدہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی اور دو بھتیجے قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر کے علاقے منسوکہ میں جائیداد تنازعہ پر بھائی نے اپنے بھائی اور دو بھتیجوں کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے جائیداد تنازعہ پر اپنے بھائی، بھابھی اور بھتیجوں پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا بھائی گل شیر ولد مبارک شاہ اور انکے دو بچے موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ مقتول کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان بحق افراد اور زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جان بحق افراد کی پوسٹ مارٹم ہو رہی ہے اور زخمی خاتون کو علاج کے لیے پشاور ایل آر ایچ منتقل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store