شیک ڈاؤن ٹیسٹ مکمل، پی آئی اے کی گلگت اور چترال کی پروازیں بحال

شیک ڈاؤن ٹیسٹ مکمل، پی آئی اے کی گلگت اور چترال کی پروازیں بحال فائل فوٹو شیک ڈاؤن ٹیسٹ مکمل، پی آئی اے کی گلگت اور چترال کی پروازیں بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت اور چترال کی پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 42 کے تمام پارٹس کا مکمل معائنہ کرکے تمام ٹیسٹ کو کلیئر قرار دیدیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کا ایک اے ٹی آر طیارہ شیک ڈاؤن ٹیسٹ کے بعد پرواز کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔ طیارے کے فضائی آپریشن میں شامل ہونے سے گلگت اور چترال کی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

مزید جانئیے: چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، 47 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن اتهارٹی کی جانب سے شیک ڈاؤن ٹیسٹ کے احکامات کے بعد پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شیک ڈاؤن ٹیسٹ کیلئے پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ

رواں ماہ ہی پی آئی اے کا ایک اے ٹی آر 42 طیارہ چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس اندوہناک حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تهے۔ اس کے بعد 11 دسمبر کو ملتان میں اے ٹی آر طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے پرواز کو نہ اڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store