ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے شیڈول میں بہتری، آج کی 29 پروازیں منسوخ

ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے شیڈول میں بہتری، آج کی 29 پروازیں منسوخ فائل فوٹو ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے شیڈول میں بہتری، آج کی 29 پروازیں منسوخ

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے معاملات طے پانے کے بعد پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے اور آج قومی ائیر لائن کی مقامی و بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہیں۔

ادارے کو گزشتہ 14 دن میں 679 پروازوں کی منسوخی کا نقصان ہوچکا ہے، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آج بھی آپریٹ کی جارہی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں 368، 308، 309، 369، دمام 242 منسوخ ہیں۔ کراچی لاہور 304، 305، ملتان 331، دبئی 214 سکھر 536، 537 منسوخ ہیں۔

اسلام آباد سکھر پی کے 631، 632 القسیم 167 اور دبئی 233، منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ پی کے 841 منسوخ ہیں، پشاور دبئی پی کے 283، 284، شارجہ 257، 258 ابوظہبی 217، 118 منسوخ ہیں۔

سیالکوٹ دمام پی کے 243 کویت سٹی 240 اور شارجہ 210 منسوخ ہیں، ملتان دبئی پی کے 221، 222 اور القسیم 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store