راولپنڈی :عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ انتقال کر گئے

حسن سد پارہ حسن سد پارہ

راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرعلاج پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ہیں ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔

آکسیجن ٹینک کے استعمال کے بغیر دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کے بلند ترین مقام پر سبز ہلالی پرچم لہرا نے والے حسن سدپارہ کا تعلق اسکردو سے تھا جنہوں نے اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز 1999 میں قاتل پہاڑ ننگا پربت کی کامیاب مہم سے کیا۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی کوہ پیما ٹیم نے کے ٹو سر لیا

2004 میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کی اور اس کے بعد براوٹ پیک ، گشہ بروم ون اور ٹو سرکر کے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا منفرد اعزازحاصل کیاتھا۔

پاکستان کے عظیم کوہ پیما حسن سدپارا کسمپرسی کی حالت میں حکومتی امداد کا منتظر

وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماہ حسن سدپارہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم نے کوہ پیمائی میں ملک و قوم کا نام بلند کیا حسن سدپارہ کی کوہ پیمائی کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کی حسن سدپارہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ گزشتہ روز خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ابتک کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کینسرمیں مبتلا کوہ پیما حسن سدپارہ کےعلاج کیلئے پچیس لاکھ روپے کاامدادی چیک بھیجا تھا جس پر اہل خانہ نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store