مریم اورنگزیب کی حسن سدپارہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

 پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ

دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ علیل ہو گئے، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے قومی ہیرو کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ان کے صاحبزادے عارف حسن نے حکومت پاکستان سے قومی ہیرو حسن سدپارہ کے علاج کے انتظامات اور قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر حسن سدپارہ کو اسپتال میں گلدستہ بھجوایا اور انھیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حسن سدپارہ صف اول کے کوہ پیما اور قوم کا فخر ہیں، ان کے علاج کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store