کرپشن کیسز:سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سابق صدر آصف علی زرداری سابق صدر آصف علی زرداری

 

کرپشن کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،نیب عدالت نے کرپشن کیسز میں سابق صدر کی بریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کرپشن ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حاضری سے استثنیٰ اور مقدمات ختم کرنے کی درخواست دائر کردی ہے،دونوں درخواستیں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دائر کیں،پہلی درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جب کہ دوسری درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز میں دیگر ملزمان کے بری ہونے کے بعد آصف زرداری کو بھی بری کیا جائے،عدالت نے دونوں درخواستوں پرفریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر 17 سال سے مقدمات چل رہے ہیں اور وہ پانچ سال جیل میں بھی رہے، ان کے خلاف کسی بھی گواہ نے بیان نہیں دیا

 

install suchtv android app on google app store