کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا ، اس کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا ، اس کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم سوال کا سوال ہےکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بےتوقیری کے لیے انتقام کا ہرحد عبورکیا گیا، عمران خان کی 3 سال کے سوشل میڈیا کے پیغامات سب کے سامنے ہیں۔ نوازشریف کی بے گناہی جب کہ عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے جلد واپس آئیں گے، عمران نیازی اور نیب نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا بدترین دور ہے۔ بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ،رانا ثنااللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

اس پہلے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے اور یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا۔

install suchtv android app on google app store