شہبازشریف نے میٹرو منصوبے تحقیقات میں پیشی سے متعلق جواب نیب میں جمع کرادیا

شہبازشریف فائل فوٹو شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے میٹرو منصوبے تحقیقات میں پیشی سے متعلق جواب نیب میں جمع کرادیا، شہباز شریف سے لینڈاسکیپنگ ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے پرجواب طلب کیا گیا تھا۔


نیب راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے میٹرو منصوبےتحقیقات میں پیشی سے متعلق جواب جمع کرادیا ہے ، تحریری جواب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ نے جمع کرایا۔

شہباز شریف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے کوئی تحریری سوالنامہ نہیں ملا، پہلا طلبی کا نوٹس ملا جس کا جواب دیا، نیب سوالنامہ دے تحریری جواب دوں گا۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے لینڈاسکیپنگ ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے پرجواب طلب کیا گیا تھا، جس میں مصطفی کمال کی کمپنی کو تزئین و آرائش کا ٹھیکہ خلاف قانون دینے کا الزام ہے۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرواسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا تھا اور احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کےبھائی کوکنٹریکٹ شہباز شریف کےکہنےپردیاگیا تاہم کنٹریکٹ دینے کے حوالے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں، فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

install suchtv android app on google app store