پاکستان کے ہرسپاہی کی قدرکرتا ہوں: احسن اقبال

  • اپ ڈیٹ:
وزیرداخلہ احسن اقبال فائل فوٹو وزیرداخلہ احسن اقبال

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی اورپاکستان کے ہرسپاہی کی قدر کرتا ہوں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فخرہے کہ پاک فوج آپریشن رد الفساد کررہی ہے، حکومت ردالفساد کیلیے پیٹ کاٹ کرپیسے دے رہی ہے، میں پاکستان کے ہرسپاہی کی قدرکرتا ہوں مگرہمارے بھی جذبات ہیں، پاک فوج کی قربانیوں پرنازہے، میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی تاہم معیشت کے حوالے سے بیان کی وضاحت ضروری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا، ترجمان پاک فوج

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، دنیا میں پاکستان کو پانچویں بہترین معیشت کے طور پرتسلیم کیا جارہا ہے اور مایوسی کے سقراط کی طرف نہ دیکھا جائے کیونکہ ان کا کام صرف مایوسی پھیلانا ہے، جوغلط فہمیاں پیداکرناچاہتے ہیں اورہروقت تیلیاں لگانےکوتیاررہتےہیں انھیں مایوسی ہوگی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کےدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تومعاملہ ختم ہوگیا تاہم جواب الجواب دینا مناسب نہیں، سب پاکستانی گلدستے کی طرح ہیں، پاکستانیوں کے مختلف رنگ اس کی خوبصورتی ہے، نسل یازبان کی تفریق کریں گے توپاکستان کوتقسیم کردیں گے۔

مزید جانئیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیان سے گریز کرنا چاہیے: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کومتنازع بنانے کے بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے، کشتی کا ایک سواراپنا چپوچھوڑکردوسرے کا چپوچلائے تومعاملہ خراب ہوتا ہے، سب ایک ہی کشتی میں سوارہیں، مل کرکوشش کریں گے تومنزل پرپہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے معیشت پر بیان پر رد عمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اورتبصروں سے گریز کرنا چاہیے جس پر گزشتہ روز میجرجنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا کوئی بیان ذاتی نہیں پوری فوج کا موقف ہوتا ہے اس لیے وزیرداخلہ کے بیان پرانہیں بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا۔

install suchtv android app on google app store