ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے: آرمی چیف

 آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کر رہے ہیں فائل فوٹو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کر رہے ہیں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خود مختاری کی خلاف وزری اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور جنرل سید عاصم منیرچیف آف آرمی سٹاف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔
آرمی چیف و وزرائے اعظم پاکستان و آزاد کشمیر نے مظفر آباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے، IIOJK میں پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور حق خودارادیت کی تڑپ کو دبا نہیں سکتیں‘۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ’ کسی بھی جارحیت یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے‘‘۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی ذکر کیا جس نے اب ہماری سرزمین پر انفرادی پاکستانی شہریوں کو گھناؤنے نشانہ بنایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

install suchtv android app on google app store