آپریشن رد الفساد: مختلف شہروں میں سرچ آپریشن، متعدد ملک دشمن گرفتار

سکیورٹی فورسز کا ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری فائل فوتو سکیورٹی فورسز کا ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری

ملک بھر میں فسادیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔ ملک کے محافظوں نے ایک دن میں مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی باشندوں سمیت متعدد ملزمان اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ملک کے رکھوالوں کی ملک دشمنوں کو للکار آپریشن رد الفساد۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے ڈی جی خان ، اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، رحیم یار خان اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔ جس میں دو افغانی باشندوں سمیت اکیس مشکوک افراد گرفتار کر لیے گئے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں اوکاڑہ سے تین ا شتہاریوں کو پکڑ لیا ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں دس سے زائد مشبتہ افراد زیر حراست لیے گئے۔

رحیم یارخان میں پولیس نے دوران سرچ آپریشن ایک اشتہاری ملزم سمیت چھ مشتبہ افراد زیرحراست لے لیے گئے ۔ بھکر، کلورکوٹ اور دریاخان سے انتالیس مشتبہ افراد قانون کی گرفت میں لیے گئے ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے

install suchtv android app on google app store