پاناما لیکس: اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ ٹی او آرز تیار کر لئے

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی جیسے جیسے انکوائری ہوتی جائے گی رپورٹیں عوام کے سامنے آتی جائیںگی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت کمیشن بنا یا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ کمیشن سب سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا فیصلہ تین ماہ کے اندرکر ے گا اور پاناما لیکس میں آنے والے دیگر افراد کے ناموں کا فیصلہ ایک سال میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نعرے لگانے والے تین سال میں نیا خیبر پختونخوا بھی نہیں بنا سکے :نواز شریف

جن افراد کے خلاف انکوائری ہوتی جائے گی ان کی رپورٹیں عوام کے سامنے آتی جائیں گی۔

اپوزیشن کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف انکوائری 1985سے 2016تک بنائے جانے والوے اثاثوں کی انکوائری کی جائے گی۔

وزیر اعظم سے پوچھا جائے گا کہ بیرون ملک پراپرٹی کن اثاثوں سے خریدی گئی ،کتنے اثا ثے بنائے گئے اور کتنا ٹیکس دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الزامات ثابت ہو گئے تو وزیراعظم گھر نہیں جیل جائیں گے: عمران خان

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن نے ٹی او آر متفقہ طور پر تیار کر لیا گیا ہے ،ٹی او آرز جلد عوام کے سامنے پیش کردئیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ اپوزیشن میں وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر اتفاق نہیں ہے لیکن اس معاملے پر اختلاف بھی نہیں ہے۔

مزید جانئیے: وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی

پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی اکثریت وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے تاہم کچھ جماعتوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کے منصب پر رہنے سے تحقیقات میں فرق نہیں پڑے گا ۔

 

install suchtv android app on google app store