ایم کیو ایم نے عمران خان کا ساتھ کیوں چھوڑا؟ وسیم اختر نے بتادیا

وسیم اختر فاہل فوٹو وسیم اختر

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہماری وجہ سے پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال مکمل کیے، حالت تیزی سے بدل رہے تھے تو ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں مسلسل بولتی رہی کہ حکومت کا ساتھ نہ چھوڑیں جب پی ٹی آئی کے لوگوں نے ان کو چھوڑا تو ہمیں بھی فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کاغذ لہرا کرعوام کو بےوقوف بنارہے ہیں، ایم کیوایم اتحادی تھی مگرعمران خان نے سازش کا ذکر نہیں کیا وہ سازش ثابت کریں۔

وسیم اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سال کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آئین کے خلاف بات عمران خان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کی، ہماری سیٹیں چوری کرنے پر عمران خان صادق و امین نہیں رہے، کراچی کو انہوں نے ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں دیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ صرف اس لیےدیا کہ جمہوریت کا نقصان نہ ہو، ہم نے بھی بحیثیت سیاسی جماعت اپنا فیصلہ لینا تھا ہم پیشہ ورسیاستدان نہیں نہ موروثی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مہاجروں کے لیے یہ معاہدات کیے ہیں، ملک کی ساری سیاسی جماعتوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔

install suchtv android app on google app store