وفاق کےبعد پنجاب میں بھی شکست حکومت کامقدر ہے

متحدہ اپوزیشن فاہل فوٹو متحدہ اپوزیشن

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت کو شکست ہوئی ہے اب پنجاب میں بھی انکا یہی مقدر ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی جانب سے آج لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی کےاعزاز میں افطار ڈنردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلئے سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگئی۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کو 200 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

متحدہ اپوزیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں کل سے زیر سماعت آنے والی پٹیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کےتاخیری حربےناکام رہیں گے۔

اس سے قبل 6 اپریل کو پنجاب اسمبلی بند ہونے کے باعث اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کے بجائے مقامی ہوٹل میں ہی علامتی اجلاس منعقد کرلیا تھا، جس میں حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس میں 211 اراکین شریک تھے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی صوبائی اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا اور بدترین ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونا تھی۔

عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس کےلیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا ہیں جبکہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

install suchtv android app on google app store