وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی

وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی فائل فوٹو

پی ٹی آئی ، پی پی ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق استعفے کے حق میں ، اے این پی ، ایم کیو ایم ، قوم وطن پارٹی اور بی این پی مطالبے سے دستبردار اپوزیشن وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر تقسیم ہوگئی۔

 تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق استعفے کے حق میں جبکہ اے این پی اور ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں۔

مزید جانئیے: الزامات ثابت ہو گئے تو وزیراعظم گھر نہیں جیل جائیں گے: عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر تاحال متفق نہیں ہوسکی ہیں۔

عمران خان اور بلاول بھٹو تو وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں: خورشید شاہ

جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق اورعوامی مسلم لیگ نے بھی وزیر اعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ اے این پی ، ایم کیو ایم ، قومی وطن پارٹی اور بی این پی عوامی نے وزیر اعظم سے استعفے کا واضح مطالبہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے 2 مئی کو مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اپوزیشن اجلاس میں وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store