آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے: سرتاج عزیز

مشیرخارجہ سرتاج عزیز مشیرخارجہ سرتاج عزیز

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے اگر ملک میں ضرب عضب شروع نہ کیا جاتا تو ملک میں داعش پنجے گاڑ لیتی۔

اسلام آباد میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ اورامریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک امریکا مذاکرت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سفارتکاری ایک جاری عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔

پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے سیکیورٹی اورمعاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان تمام سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور معاشی حالت بہترہوچکی ہے، سی پیک سے معاشی ترقی کے مزید راستے ہموارہوئے ہیں۔

دو ہزار تیرہ کے بعد دو ہزار اٹھارہ میں بھی پرامن انتقال اقتدار ہوگا، گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں ستر فیصد کمی آئی، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی جب کہ دو ہزار چورہ میں ضرب عضب شروع نہ کرتے تو داعش پنجے گاڑلیتی۔

install suchtv android app on google app store