پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پا لیا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر داخلہ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سازش کی گئی۔ انہوں نے آنے والے خطرات سے بھی آگا کیا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے پشاور میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے پاکستان کی د ہشت گردی کے خلاف کاوشوں اور کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں روز لاشیں گرتی تھیں ۔ مگر جہد مسلسل سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھار کر پھینک دیا گیا ہے ۔ اےپی ایس کےشہداکی قربانی ضائع نہیں ہونےدی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مایوسی پھیلانے والے شیخ چلی پاکستانیوں سے خود اعتمادی چھیننا چاہتے ہیں،احسن اقبال اکھاڑ پچھاڑ کی جاتی رہی تو معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ اگر پاکستان میں حالات مستحکم رہنے دئیے جائیں تو ایک دن آئے گا پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی،وزیرداخلہ آج دہشت گرد محصور اور یرغمال ہیں۔ دہشت گردی،ٹارگٹ کلنک،بھتہ خوری میں 90فیصد کمی آئی،اس سے پہلے انہوں نے نادرا کے میگا سنٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ نادرا پاکستان کا انٹرنیشنل ایمبیسیڈر بن رہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store